ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بہارکے مسلمانوں نے رکھی ملی سیاسی گٹھ جوڑکی بنیاد۔ اشفاق رحمن کی پہل پرگیٹ ٹوگیدر ڈاکٹرمناظرحسن سمیت دودرجن لیڈران کی شرکت

بہارکے مسلمانوں نے رکھی ملی سیاسی گٹھ جوڑکی بنیاد۔ اشفاق رحمن کی پہل پرگیٹ ٹوگیدر ڈاکٹرمناظرحسن سمیت دودرجن لیڈران کی شرکت

Wed, 25 Jan 2017 11:43:23  SO Admin   S.O. News Service

 پٹنہ، 24 جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مختلف نظریات کے باوجودسیاسی بقاء کیلئے ملک میں ایک نیاتجربہ مہاگٹھ بندھن کی طرز پربہارکے مسلمانوں نے بھی اتحادکی لہرچل پڑی ہے۔مسلم لیڈران،علماء،دانشور،وکلاء، صحافیوں کولیکرجنتادل راشٹروادی نے بھی سیاسی سمجھداری کے بنیادپرمسلمانوں میں بھی سیاسی گٹھ جوڑکی بنیادڈالی ہے۔جے ڈی آر کے قومی کنوینراوربہارکے ابھرتے جواں سال مسلم رہنمااشفاق رحمن کی پہل پرہم خیال مسلمانوں کی ایک اہم میٹنگ راجدھانی پٹنہ کے ہارو ن نگرمیں ہوئی۔اس پہلی میٹنگ میں دوسابق وزراء،ایک سابق ایم ایل اے سمیت نصف درجن سیاسی جماعتوں کے مسلم عہدیداران،علماء، دانشور،صحافی،وکلاء نے شرکت کی۔اس کارواں کوآگے بڑھانے کے لئے آئندہ میٹنگ12؍فروری کورکھی گئی ہے۔موجودہ صورت حال میں سیاسی حاشیہ برداربنے مسلمانوں میں قوت ارادی پیداکرنے کابیڑہ ا شفاق رحمن نے اٹھایاہے۔اتوارکواس میٹنگ کاآغازان کی رہائش گاہ پرہوئی۔جس میں سابق وزیرڈاکٹرمناظرحسن،سابق وزیراعجازالحق، سابق ایم ایل اے داؤدانصاری،کانگریس کے سینئرمسلم رہنماباری اعظمی،ہم کے لیڈرارشادخان،جے ڈی آرکے شمیم عالم،شفیق الرحمن،شاہ گدی مسجد کے امام اورپروفیسرمولاناشکیل احمد قاسمی،صحافتی برادری میں سے سراج انور،ارشادالحق،عمران خان سمیت25افراد نے شرکت کی۔میٹنگ میں طے پایاکہ ذات برادری،مسلک اوراپنی اپنی جماعت کواپنی جگہ رکھ کرملت کی سیاسی بقاء کے لئے یکجٹ ہونے کاوقت آگیاہے۔سبھی شرکاء نے کہاکہ یہ پہل خوش آئند اورقابل استقبال ہے۔میٹنگ میں4گھنٹے تک سرجوڑکرموجودہ سیاسی صورت حال اورمسلمانوں کی اپنی سیاست پرسنجیدہ گفتگوہوئی۔ڈاکٹرمناظرحسن،اعجازالحق،داؤدانصاری سبھی سابق اراکین اسمبلی نے مسلمانوں میں بھی مہاگٹھ بندھن کی ضرورت کومحسوس کیا اوراس کی ذمہ داری اشفاق رحمن کوسونپی۔طے پایاکہ 6مہینوں تک فی الحال میٹنگوں کاسلسلہ لگاتارجاری رہے۔ملنے جلنے سے بات آگے بڑھے گی اورپھرسیاسی ایجنڈالیکرقوم کے پاس پہنچاجائیگا۔اشفاق رحمن نے کہاکہ بڑی شخصیت ہونے کے باوجودسیاسی پارٹیوں کے مسلم لیڈران اورقوم کوزرخریدغلام سمجھاجاتاہے۔سبھی سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں کوصرف ٹھگنے کاکام کیا۔مسلمانوں کی آج بڑی بڑی شخصیتوں حاشیہ برداربنی ہوئی ہیں۔سیاسی آقاؤں کی جوتیاں سیدھی کرنے کے بجائے مسلمان اپنی سیاست او راپنی قیادت کی بات کریں۔گیٹ ٹوگیدرسے ہی مسلمانوں میں سیاسی گٹھ جوڑکاراستہ نکلے گا۔سبھی کوگردوغبارنکال کرایک اسٹیج پرآناہوگا۔آج کسی کی پوچھ نہیں ہے،اپنی پوچھ خودبڑھانی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ گیٹ ٹوگیدرمیں مزیدلوگوں کوجوڑاجائیگا۔اس کے بعدیہ کارواں راجدھانی سے نکل کردیہی عوام تک پہنچے گا۔


Share: